سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت اور میچ ونر ہیں، ہمیں ان کی بھرپور حمایت کرنی چاہیے۔ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے اہم مقابلے میں بھارتی بیٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما کے کردار کو کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں کھلاڑی دباؤ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم، اگر پاکستانی بولرز انہیں جلد آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو جائیں تو ٹیم کے جیتنے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ وہاب ریاض نے کپتان محمد رضوان اور پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھلاڑی ہمارا فخر ہیں، ہمیں ان کی مکمل حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔
