سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آج دبئی میں ہوگا

پاکستان کے بابر اعظم اور محمد رضوان بڑے اسکور کے لیے تیار، جبکہ بھارت کو روہت شرما اور ویرات کوہلی کی بیٹنگ صلاحیتوں پر بھروسہ ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی جارحانہ باؤلنگ کا سامنا کرنے کے لیے محمد شامی بھی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے آخری پریکٹس سیشن مکمل کرلیا، تاہم بابر اعظم نے ہوٹل میں ہی فزیکل ٹریننگ کی۔ گروپ اے میں شکست کے بعد پاکستان کے لیے جیت ناگزیر ہو چکی، جبکہ بھارت پہلے ہی برتری حاصل کر چکا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں اب تک پاکستان 3 اور بھارت 2 بار فتح حاصل کر چکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں