حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام، چینی 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، اسلام آباد اور پشاور میں نرخ 165 روپے فی کلو تک پہنچ گئے۔ راولپنڈی، کراچی اور لاڑکانہ میں چینی 160 روپے، جبکہ لاہور، ملتان اور کوئٹہ میں 155 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق، ملک میں چینی کی اوسط قیمت 155 روپے 27 پیسے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جس سے عوام کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں