کراچی کے لائٹ ہاؤس لنڈا بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 20 سے زائد پتھارے اور دو موٹر سائیکلیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آتش زدگی کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
