پرانی سبزی منڈی کے قریب پانی کی لائن پھٹ گئی، سڑک زیر آب

کراچی میں بی آر ٹی منصوبے کے ترقیاتی کام کے دوران پانی کی مین لائن پھٹ گئی، جس کے باعث حسن اسکوائر سے جیل چورنگی جانے والی سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگی۔ پانی کے بہاؤ سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، جبکہ کئی واٹر ٹینکرز سڑک میں دھنس گئے۔ شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں