مصطفیٰ عامر کی نمازِ جنازہ آج ادا کی جائے گی

کراچی میں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کی نمازِ جنازہ آج مسجدِ علی، خیابانِ محافظ، فیز 6، ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی، جبکہ خواتین کے لیے فاتحہ خوانی عصر اور مغرب کے درمیان مرحوم کی رہائش گاہ پر ہوگی۔ قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان نے اعترافِ جرم کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم نے مقتول پر تشدد کے بعد گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزم منشیات فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ کال سینٹر کا کاروبار بھی چلاتا تھا۔ مزید تحقیقات کے دوران ملزم کا جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد کرلیا گیا، جبکہ پولیس آلہ قتل کی تلاش میں مصروف ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کیس کی غیر جانبدارانہ تفتیش اور من گھڑت بیانیے پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں