انگلینڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف 352 رنز کا ہدف دیا، جس میں بین ڈکٹ کی شاندار 165 رنز کی اننگز نمایاں رہی۔ انگلش ٹیم نے 8 وکٹوں پر 351 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ترتیب دیا، جو نیوزی لینڈ کے 2004 کے 347 رنز کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گیا۔ جو روٹ 68 اور کپتان جوس بٹلر نے 23 رنز بنائے۔
