چیمپئنز ٹرافی پاک بھارت میچ کے دوران دبئی میں ہلکی بارش کا امکان، کیا میچ متاثر ہو سکتا ہے؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں پاک-بھارت میچ کے دوران دبئی میں ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات اور پیر کی صبح موسم جزوی ابر آلود رہے گا، تاہم بارش مختصر دورانیے کی ہوگی، جس سے میچ کے متاثر ہونے کے امکانات کم ہیں۔ دبئی میں دن کا درجہ حرارت 33°C اور رات کا 20°C رہنے کی توقع ہے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے قوانین کے تحت گروپ اسٹیج میچز کے لیے ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔ شائقین کو امید ہے کہ ممکنہ بارش کے باوجود ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں