پی ٹی آئی والوں نے سمجھوتے کے تحت عمران خان کو اندر رکھا ہے: فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت نے ایک معاہدے کے تحت اپنے بانی عمران خان کو حراست میں رکھا ہوا ہے۔ کراچی کسٹم ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان کسٹمز ایجنٹس سالانہ 400 ارب روپے حکومت کو ادا کرتے ہیں، لیکن معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے حساس علاقوں میں فوج کی تعیناتی ناگزیر ہو چکی ہے اور آرمی چیف قیادت کر رہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے 50 سے 60 ارب روپے کی کرپشن بے نقاب کرنے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی خود اپنے بانی کی رہائی نہیں چاہتی۔ دوسری جانب، آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن نے احتجاج کی کال واپس لینے کا اعلان کر دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں