ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ شہباز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی یقینی ہو چکی ہے اور اگر بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ہوگا۔ ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ڈی جی خان میں کینسر اسپتال اور راجن پور میں یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مہنگائی میں نمایاں کمی، بینکوں کی شرحِ سود میں کمی اور ملکی معیشت کے استحکام پر زور دیا۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لیے باوقار روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے اور بجلی کے نرخ مزید کم کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اور پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے کے لیے ہم بھرپور محنت جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں