کراچی کے علاقے منگھو پیر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 14 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔ حادثہ فور کے چورنگی سے چنگی ناکہ جانے والے راستے پر پیش آیا، جہاں ٹینکر موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر موقع سے فرار ہو گیا۔ متوفی ریاض چانڈیو کا تعلق عمر گوٹھ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
