میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ نے کمرشل گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 53 غیر موزوں گاڑیاں ضبط کر لیں اور 15 ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران 1115 گاڑیوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 565 گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا، جبکہ 7 کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس منسوخ کر دیے گئے۔ غیر محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 23 مقدمات درج کیے گئے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق یہ کریک ڈاؤن عوامی مفاد میں جاری رہے گا۔
