کراچی : گلشن اقبال اور لیاقت آباد میں پانی کی لائنوں کی مرمت، یومیہ 25 کروڑ گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہوگی

میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقوں گلشن اقبال اور لیاقت آباد میں پانی کی لائنوں کی مرمت کے باعث تین روز تک پانی کی سپلائی متاثر رہے گی، جس کے نتیجے میں روزانہ 25 کروڑ گیلن پانی کم فراہم کیا جائے گا۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق، 48 انچ اور 54 انچ ڈایا لائن کی مرمت کا کام 22 فروری سے شروع ہوگا اور 72 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مرمت کے دوران لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، لانڈھی، کورنگی، اور پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ ایم ڈی واٹر کارپوریشن انجینئر اسد اللہ خان نے ہدایت دی ہے کہ رمضان المبارک سے قبل تمام مرمتی کام مکمل کر کے پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں