ہاں ہوگئی! کیا نوجوان کیا بزرگ ، ایک کا انکار کئی کا اقرار امریکی خاتون سے شادی کے خواہش مند لوگ سامنے آگئے

ہم شادی کے کے لیے تیار ہیں

امریکہ سے شادی کے لیے کراچی آنے والی خاتون سے شادی کے کئی امیدوار سامنے آگئے ہیں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیا نوجوان اور کیا بزرگ کئی افراد نے تینتس سال امریکی خاتوں سے شادی پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے ۔

ایک بزرگ شہر نے کہا کہ امریکی خاتون انہیں 50 ہزار ڈالر دے تو وہ شادی کے لیے تیار ہیں ، وہ ان کے ساتھ بھی چلیں گے ، وہاں جاکر اپنی آنکھیں بھی چیک کراؤں گا ۔ وہ خود کنگلی اور پیسے مانگ رہی ہے ہمیں کیا دے گی ۔

ایک لڑکے کا کہنا تھا کہ وہ شادی بھی کریں گے اور روزانہ دوہزار روپے بھی دیں گے

ایک اور شہری نے کہا کہ خاتون کے ساتھ وعدہ خلافی کی گئی ہے ۔ انہوں نے حال ہی میں ایک نیا گھر گلشن معمار بنوایا ہے، جہاں وہ خاتون کو رکھیں گے۔

سوشل میڈیا صارفین شادی کے لیے سامنے آنے والے ان افراد کی ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں

پی ٹی سی ایل سے ریٹائرڈ ایک ملازم نے کہا وہ بھی شادی کے لیے تیار ہیں بس وہ خاتون اسلام قبول کرلے ۔ انہوں نے اپنی پہلی بیگم کو بھی میسج کردیا ہے کہ اگر انہیں اجازت مل گئی تو وہ شادی کرلیں گے

اپنا تبصرہ لکھیں