ضلع وسطی کےٹریفک کو لیاری ایکسپریس وے سے ملانے کے لئےتین ہٹی کے مقام پر ایک اور انٹر چینج بنانے کا آغاز ہو گیا
روزنامہ جنگ کے مطابق یہ سڑک کیفے پیالہ سے شروع ہو کر گجر نالہ کے دونوں اطراف لنڈی کوتل چورنگی،ضیائالدین اسپتال ،ناظم آباد سے ہوتی ہوئی تین ہٹی کے مقام پر لیار ی ایکسپر یس وے پر چڑھ جائے گی
چھ کلومیٹر طویل راستے پر ایک ارب 40کروڑ روپے کی لاگت آئے گی
منصوبے پر دس دن قبل باقاعدہ کام شروع ہو چکا ہے
حکومت سندھ کے فنڈ سے کے ڈی اے اسے تعمیر کر رہا ہے اور اسےایک لینڈ مارک پروجیکٹ قرار دے ہیں کیونکہ یہ یونیورسٹی روڈ اور ایس ایم توفیق روڈ کے درمیان ایک متبادل روٹ کا کام بھی کرے گا۔