پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کا اضافہ متوقع ہے۔ حکومت نے نئے سال کے آغاز میں دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر پڑے ہیں، جہاں برطانوی خام تیل کی قیمت 81.56 ڈالر اور امریکی خام تیل کی قیمت 79.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں