بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پروونشل اے ڈی پی اورڈسٹرکٹ اے ڈی پی کے 13 ارب روپےکے نئے ٹینڈر جاری کر دیے ہیں
روزنامہ جنگ کے مطابق ان میں 8 ارب روپے کے 135 کام پروونشل اے ڈی پی کے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی مد میں 250 اسکیموں کے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں جن کی مالیت 5 ارب روپے ہے
ان کاموں میں شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر،پیور بلاکس،سیوریج سسٹم اور دیگر کام شامل ہیں یہ منصوبے چار کروڑ سے لے کر 20 روپے مالیت تک کے ہیں