ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 35 سال بعد اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔ آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 245 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں قومی ٹیم صرف 133 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یہ ویسٹ انڈیز کی 1990 کے بعد پاکستان میں پہلی ٹیسٹ فتح تھی۔ تیسرے دن کی شروعات پر سعود شکیل 13، کاشف علی ایک، اور سلمان علی آغا 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ ساجد خان 7، نعمان علی 6، اور محمد رضوان 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
