نارووال میں سبزی منڈی کے آڑھتی کی جانب سے گوبھی کی قیمت 2 سے 5 روپے فی کلو مقرر کرنے پر کسان نے احتجاجاً اپنی 50 من گوبھی مفت تقسیم کردی۔ کسان کے اعلان کے بعد شہری بڑی تعداد میں گوبھی لینے پہنچ گئے اور بوریوں میں بھر کر لے گئے۔ کسان نے کم قیمتوں کو اپنی محنت کی توہین قرار دیا۔
