سندھ کے وزیر اطلاعات، شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی صحت کی سہولتوں کا ماڈل پورے ملک میں بے مثال ہے اور سندھ حکومت کی صحت خدمات کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک بھر سے لوگ علاج کے لیے سندھ آتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سندھ میں لاکھوں افراد کو مفت سولر پینلز فراہم کیے جا رہے ہیں، انہوں نے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تھر پارکر کے کوئلے سے بجلی پیدا ہو کر پورے ملک کو فراہم کی جا رہی ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ عوام کا حکومت پر اعتماد بڑھا ہے اور ہر الیکشن میں سندھ حکومت نے پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔
