کراچی: پولیس کی بروقت کارروائی، دو گمشدہ بچے والدین سے ملا دیے

کراچی پولیس نے فیروز آباد کے علاقے میں دو گمشدہ بچوں کو بازیاب کروا کر والدین سے ملا دیا۔ پولیس کو شہری کی جانب سے 15 ہیلپ لائن پر اطلاع موصول ہوئی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو تحویل میں لیا گیا۔ پولیس نے والدین کا پتہ چلانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے اور تصدیق کے بعد بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کر دیا۔ بازیابی پر والدین نے پولیس کی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں