امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ن لیگ ، پی پی ، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سب نے مل کر اتفاق رائے سے اپنی تنخواہوں میں 140 فیصد اضافہ کرلیا
یہ اضافہ ایسے وقت ہوا ہے جب
تنخواہ دار کا جینا دوبھر ہوگیا ہے
انہوں نے کہا کہ یہ ارکان پارلیمان تمام اختلافات بھلا کر ایک چیز پر اتفاق کرلیتے ہیں کہ ہماری تنخواہیں بڑھائی جائیں
ابھی رپورٹ آئی ہے کہ تنخواہ دار طبقے کا چھ ماہ میں 243 ارب روپے ٹیکس کٹا ہے۔۔
اس مالی سال میں تنخواہ دار طبقہ 500 ارب انکم ٹیکس ادا کرے گا
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا ان ساری پارٹیوں میں اتحاد ہے کہ یہ بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگا رہے