کراچی: شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہو کر پٹرول پمپ سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کارساز کے قریب پیش آیا، جہاں گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
