ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار روپے کرنے کی منظوری ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی ارکان معاملے پر ایک ہوگئے

ارکان پارلیمنٹ تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ منوانے میں کامیاب رہے

جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے تنخواہ و مراعات میں اضافے کی متفقہ منظوری دی ہے

جیو کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این اے اور سینیٹر کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار مقرر کرنے کی منظوری دی

معاملے پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ سمیت دیگر جماعتیں ہم آواز ہیں

پی ٹی آئی کے 67 اراکین نے بھی تنخواہوں میں اضافے کا تحریری مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں