سرجانی ٹاؤن : شادی کی تقریب میں فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والا بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ایک شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں کی ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک اور بچہ دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ میں 6 سالہ ایلن مسیح اور 30 سالہ روبن زخمی ہوئے تھے، جن میں ایلن مسیح دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ فائرنگ کے واقعے میں ملوث تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور فائرنگ میں استعمال ہونے والے پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔ پولیس تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں