تنخواہ دار طبقے نے جولائی تا دسمبر ریکارڈ 243 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، 30 جون 2025 تک کل 500 ارب ادا کریں گے

ایک طرف بڑھتی مہنگائی اور دوسری طرف تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسز کا بھاری بوجھ

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال تنخواہ دار طبقے نے جولائی تا دسمبر ریکارڈ 243 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، اس طرح سیلریڈ کلاس 30 جون 2025 تک کل 500 ارب ادا کرے گی جو کہ ریکارڈ ہے

جنگ میں شائع خبر کے مطابق
رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) میں تنخواہ دار طبقے نے 243 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، جبکہ برآمد کنندگان، جنہوں نے غیر ملکی کرنسی (امریکی ڈالرز) میں کمائی کی، نے اسی مدت میں صرف 80ارب روپے ادا کیے۔

یوں تنخواہ دار طبقے کا حصہ برآمد کنندگان کے مقابلے میں 300فیصد سے زیادہ رہا

ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے دوران، جو 30جون 2024 کو ختم ہوا، تنخواہ دار طبقے سے 367 ارب روپے جمع کیے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں