چینی سرمایہ کاروں کا کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام ، سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر

چینی سرمایہ کاروں نے کراچی پولیس پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

جنگ کے مطابق درخواست 6 چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے دائر کی گئی ہے

درخواست میں کہا گیا کہ انہیں پولیس کی ہراسانی اور بھتا خوری سے بچایا جائے، ورنہ وہ لاہور یا واپس چین چلے جائیں گے۔

ايئرپورٹ سے لے کر رہائش گاہ تک رشوت طلب کی جاتی ہے، آزادانہ نقل و حرکت سے روک دیا گيا ہے

عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور دیگر سے چار ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں