پنجاب حکومت نے پتنگ بازی کو ناقابلِ ضمانت جرم قرار دیتے ہوئے اس پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کو 3 سے 7 سال تک قید اور 5 لاکھ سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔ پتنگ سازی اور اس کی فروخت پر بھی بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں، جبکہ بچوں کو پہلی بار 50 ہزار اور دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ پنجاب اسمبلی نے اس حوالے سے ترمیمی ایکٹ 2024 کی منظوری دی تھی۔
Load/Hide Comments