نارتھ کراچی سے تعلق رکھنے والے بچے صارم کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ہے
جیو نیوز نے خبر نشر کی ہے کہ صارم کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی پائی گئی
ایس ایس پی انیل حیدر کا کہنا تھا کہ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ، شک کی بنا پر قریبی رشتے دار گرفتار کرلیا گیا
زیر حراست ملزم کا ڈی این اے کرایا جارہا ہے
صارم کی لاش گمشدگی کے گیارہ دن بعد اپارٹمنٹ کے ٹینک سے ملی تھی
پولیس سرجن کے مطابق اب تک کی میڈیکل رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی