سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے صحت کے شعبے میں نمایاں اقدامات کیے ہیں اور سندھ جیسے اسٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کہیں نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت دی کہ سندھ میں 100 فیصد میرٹ پر کام ہو رہا ہے، اور پیپلز پارٹی کا غلط امیج دکھانے کے لیے میڈیا پر مہم چلائی جاتی ہے۔ شرجیل میمن نے وفاقی حکومت سے حیدرآباد-سکھر موٹر وے پر فوری کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر یہ منصوبہ سندھ حکومت کا ہوتا تو کب کا مکمل ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے صحافیوں کے لیے صحت کارڈز کے اجرا پر غیر منصفانہ تقسیم کا خدشہ ظاہر کیا اور صحافیوں کو خود میکانزم تیار کرنے کی تجویز دی۔
Load/Hide Comments