کراچی کو پانی فراہم کرنے والے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے۔
جیو نے ترجمان واٹر کارپوریشن کے حوالے سے بتایا دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی، پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل ہے۔
ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کو فوری اقدامات کرنے اور بجلی بحال کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں