ملک کے سینئر صحافی اپنے منیجر سے کال پر کہہ رہے تھے پچھلی ویڈیو پر ڈالرز بہت اچھے بن رہے ہیں ، اگلی ویڈیو تم نے اپلوڈ نہیں کرنی!

معروف یوٹیوبر حافظ احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایک بہت نامور صحافی جو پچھلے دنوں پابند سلاسل بھی رہے ہیں ایک یونیوسٹی میں اسپیچ کے لیے میرے ساتھ موجود تھے ۔ میری اسپیچ ان سے پہلے تھی اور میں نے ڈالرز کے فضائل پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈالرز میں پیسے کمانے چاہئیں اس طرح پاکستان میں کرنسی ریٹ جو بھی ہو آپ کو بڑا فائدہ ہوتا ہے

میرے بعد وہ صحافی صاحب آئے اور مجھے لتاڑ کر رکھ دیا کہ کیا نوجوانوں کو ڈالر کے پیچھے لگایا ہوا ہے اور میں احتراما خاموش رہا مگر جب وہ صاحب کھانے کی ٹیبل پر بیٹھے اور اپنے منیجر کے ساتھ کال پر بات کرنے لگے کہ جو پچھلی ویڈیو ہے اس پر ڈالرز بہت اچھے بن رہے ہیں ابھی اگلی ویڈیو تم نے اپلوڈ نہیں کرنی۔

اپنا تبصرہ لکھیں