کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے اپنے بچوں کی خود حفاظت کریں، کسی پر اعتبار نہ کریں بچوں کو اکیلے باہر نہ نکلنے دیں سید فیصل حسین ، سینئر صحافی

ملک کے ممتاز صحافی سید فیصل حسین نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے اپنے بچوں کی خود حفاظت کریں اپنے بچوں کے معاملات پر کسی پر اعتبار نہ کریں بچوں کو اکیلے باہر نہ نکلنے دیں اگر بچہ باہر کھیلنے جائے تو اپنی نظروں کے سامنے رکھیں اسکول سے آتے اور جاتے وقت خاص طور پر خیال کریں اگر آپ کا بچہ مدرسہ میں پڑھنے جاتا ہے یا تو خود چھوڑ کر آئیں یا بچوں کے گروپ کی شکل میں بھیجیں بچوں کو اکیلے سامان لینے نہ بھیجیں آپ کے بچے محلے میں جن افراد سے زیادہ قریب ہیں ان افراد پر زیادہ نظر رکھیں آپ کا بچہ صرف آپ کا بچہ ہے ہر کسی کو اس کا ابا چچا اور ماموں بن کر قریب مت جانے دیں

اپنا تبصرہ لکھیں