کراچی میں ایک ہفتے کے اندر 3 بچوں کا اغوا، نارتھ کراچی سے 7 سالہ صارم ، گارڈن سے 5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا اغوا، شہریوں میں تشویش

پولیس اب تک نارتھ کراچی سے اغوا ہونے صارم کی بازیابی میں ناکام رہی ہے کہ اس دوران گارڈن سے دو مزید بچوں کے اغوا نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے

ڈان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے پولیس کو متاثرہ فیملی سے مسلسل رابطے رکھنے اور بچوں کی جلد بازیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہیں

نارتھ کراچی میں سات سال محمد صارم مدرسے گیا اور پھر واپس نہ آیا

بلال کالونی کے ایس ایچ او اسرار آفریدی نے ڈان کو بتایا کہ فیملی کو نامعلوم نمبروں سے تاوان کے لیے واٹس ایپ کالز آرہی ہیں

ادہر گارڈن کے علاقے سے پانچ سالہ عالیان اور چھ سالہ علی رضا لاپتہ ہوگئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچوں کو موٹر سائیکل پر سوار مرد اور عورت ساتھ لے گئے

دونوں بچے آپس میں دوست اور پڑوسی تھے اور گھر سے باہر کھیل رہے تھے جب چودہ جنوری دن ڈیڑھ بجے انہیں اغوا کیا گیا

کراچی کے سینئر صحافی سید فیصل حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا ہے کہ کراچی میں بچوں کے اغوا کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے اپنے بچوں کی خود حفاظت کریں اپنے بچوں کے معاملات پر کسی پر اعتبار نہ کریں بچوں کو اکیلے باہر نہ نکلنے دیں اگر بچہ باہر کھیلنے جائے تو اپنی نظروں کے سامنے رکھیں اسکول سے آتے اور جاتے وقت خاص طور پر خیال کریں اگر آپ کا بچہ مدرسہ میں پڑھنے جاتا ہے یا تو خود چھوڑ کر آئیں یا بچوں کے گروپ کی شکل میں بھیجیں بچوں کو اکیلے سامان لینے نہ بھیجیں آپ کے بچے محلے میں جن افراد سے زیادہ قریب ہیں ان افراد پر زیادہ نظر رکھیں آپ کا بچہ صرف آپ کا بچہ ہے ہر کسی کو اس کا ابا چچا اور ماموں بن کر قریب مت جانے دیں

اپنا تبصرہ لکھیں