لاہور میں فیروز پور روڈ پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ لین (lane) پر کام شروع

لاہور میں سڑکوں پر ٹریفک حادثات میں کمی ، ٹریفک کی روانی اور مسافروں کے سفر کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنانے کے لیے منفرد منصوبے پر کام شروع ہوگیا ہے

پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ لین مختص کی گئی ہے اور اس پر تیزی سے کام جاری ہے یہ منصوبہ کلمہ چوک سے لاہور برج تک دو طرف چار کلومیٹر پر مشتمل ہے

اگر یہ پائلٹ پراجیکٹ کامیاب رہا تو ایسا ہی منصوبہ دیگر اہم شاہراہوں جیسے کنال روڈ ، وحدت روڈ ، ملتان اور مال روڈ اور جیل روڈ پر بھی بنایا جائے گا

موٹر سائیکل اور بائیک سواروں کے لیے بنایا جانا والا یہ ٹریک مرکزی شاہراہ سے الگ ہے اور اس پر ماحول دوست نیلا کلر کیا گیا ہے ۔۔ بائیکرز کی لین بارہ فٹ چوڑی ہے

اپنا تبصرہ لکھیں