وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں روٹی 25 روپے سے 12 روپے پر آگئی، آٹے کی قیمت بھی کم ہوگئی
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے لیے 500 ای وی بسیں مزید آرہی ہیں ، 27 الیکٹرک بسیں کراچی پورٹ پہنچ چکی ہیں جلد پنجاب پہنچ جائیں گی
انہوں نے بتایا کہ ہونہار اسکالر شپ پروگرام 72 ارب روپے کا منصوبہ ہے
انہوں نے کہ جیل میں کسی سے شکوہ نہیں کیا ، یہ نہیں کہ حکومت میں ہو تو سب اچھا ورنہ آگ لگادو
طلبا سے کہا کہ بہت جلد آپ کی لیپ ٹاپ لارہی ہوں ، جلد سیکنڈر اور تھرڈ ایئر کے طلبا کو بھی اسکالر شپ ملے گی