کراچی کی اہم ترین گزر گاہ یونیورسٹی روڈ پر زیر تعمیر ریڈ لائن منصوبہ شہریوں کے لیے درد سر بنا ہوا ہے
منصوبہ کب مکمل ہوگا یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
جنگ کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کچھ تکنیکی مسائل کی وجہ سے منصوبے میں دیر ہو رہی ہے، مزید 2 سال لگیں گے، منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے وزیرِ ٹرانسپورٹ نے سخت ہدایات دی ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ شاہراہِ بھٹو عوام کے لیے کھول دی گئی ہے، قائد آباد جانے والے حصّے کو مارچ تک مکمل کر لیا جائے گا، کاٹھور جانے والے ٹریک کو بھی دسمبر تک فعال کردیں گے