کراچی میں بدترین ٹریفک مینجمنٹ ، نئے سال کے پہلے 10 دن میں 23 زندگیاں ٹریفک حادثات کی نذر ہوگئیں

کراچی میں ٹریفک کی بدترین مینجمنٹ نے شہریوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے ، ٹریفک حادثات میں شہریوں کی اموات معمول بنتی جارہی ہیں ، سال نو کے پہلے دس دن میں 23 افراد ٹریفک حادثات میں جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

ایکسپریس ٹریبیون میں شائع خبر کے مطابق سوشل ویلفئیر تنظیم چھیپا کی جانب سے شیئر کردہ ڈیٹا سے انکشاف ہوا کہ تقریباً تمام ہی اموات کی وجہ تیز رفتار گاڑیوں کے غیر تربیت ڈرائیورز ہیں

جمعے کے دن بھی واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے تھے

اپنا تبصرہ لکھیں