کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات ، شہریوں کے لیے چہل قدمی کرنا، فجر کے بعد مساجد اور پارکس جانا دشوار، بچے بھی خطرات کی زد میں

کراچی کے گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کی زندگیوں کو مشکل بنادیا ہے

کتے راہ چلتے افراد کے پیچھے لگ جاتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں اور عورتوں کو بالخصوص پریشانی کا سامنا ہے

شہریوں کا کہنا ہے کہ نماز فجر کی ادائیگی کے لیے مساجد جاتے ہوئے خود آتا ہے کہ کہیں کتے حملہ نہ کردیں

آج نیوز کے مطابق سال 2024 میں صرف کراچی میں کتوں کے کاٹنے سے 18 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 70 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

جناح اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 47 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ویکسین نہ ہونے سے 11 افراد جاں بحق ہوئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں