بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرنا ہوگی جماعت اسلامی کا 17 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اعلانات نہیں بجلی کی قیمت  کم کرنا ہوگی ۔ سترہ جنوری کو ملک گیر احتجاج ہوگا ۔ ہم نے انہیں ورکنگ کا موقع فراہم کیا اس لیے کہ آئی پی پیز کے مسائل 1994 سے چل رہے ہیں اور اس میں تمام جماعتوں کی حکومت کا کردار رہا ہے

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تمام جماعتوں نے آئی پی پیز کو سپورٹ کیا ۔ عوام دو ہزار ارب روپے اس بجلی کی قیمت ادا کرتے ہیں جو بجلی بنتی ہی نہیں ہے ۔۔ عوام پر ٹیکسز کا بھاری بوجھ ڈال کر آئی پی پیز کو ادائیگیاں کی جاتی ہیں اور انکم ٹیکس استثنیٰ بھی دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں