دنیا کے 500 سو با اثر ترین مسلمانوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے
فہرست میں پاکستان کی کئی معروف شخصیات بھی شامل ہیں۔
اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے فہرست میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پانچ سو بااثر مسلمانوں کو شامل کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فہرست میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، وزیراعظم شہباز شریف ، سابق وزیراعظم عمران خان ، امیر جماعت اسلامی پاکستاب حافظ نعیم الرحمان ، ملالہ یوسف زئی اور مفتی تقی عثمانی سمیت کئی دوسرے نام شامل ہیں
‘The Muslim 500: The World’s 500 Most Influential Muslims’
کی اشاعت ہر سال ہوتی ہے ، یہ پہلی بار 2009 میں شائع ہوئی تھی ۔۔