چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ مذاکرات ڈیل کےلیے نہیں بلکہ ملک و عوام کےلیے کر رہے ہیں، اور کامیاب ہونے چاہئیں۔
پریس کانفرنس میں انکا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف ہماری چارج شیٹ کی فہرست بہت لمبی ہے۔ ہمیں الیکشن سے روکا گیا اور فتح کو شکست میں بدلا گیا، کیسز کے فیصلے نہیں ہوئے، ہمارے لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں، ہمارے 13 کارکن شہید ہوئے