پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ٹاؤن چیئرمین شاہ فیصل کالونی گوہر خٹک کا کہنا ہے کہ مین ہول پر ڈھکن لگانا واٹر کارپوریشن کا کام ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ واٹر کارپوریشن نے دو سال میں ایک ڈھکن بھی نہیں دیا، سیوریج لائن کلیئر کرنا بھی واٹر کارپوریشن کی ذمے داری ہے ۔
جنگ کے مطابق گوہر خٹک نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج کورپوریشن کی جانب سے ایک ہی جواب آتا ہے بجٹ نہیں ہے۔
شہری حلقوں کی جانب سے مسلسل یہ سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ آخر یوسیز اور ثاؤنز کو اختیارات کیوں منتقل نہیں کیے جاتے؟ کراچی میں سیوریج کا کام واٹر بورڈ کے پاس ہے ، کچرا اٹھانے کی ذمے داری سندھ سالڈ ویسٹ کے پاس ہے ۔ سوال یہ ہے کہ پھر بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات کیوں نہیں دیتے ؟