اقتصادی محاذ سے اچھی خبر یہ ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران برآمدات میں 10.52 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر مجموعی برآمدات کا حجم 16 ارب 56 کروڑ ڈالر رہا۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران برآمدات تقریباً 15 ارب ڈالر تھیں۔
دسمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 84 کروڑ ڈالر رہا۔