مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پُرامن دھرنوں کے خلاف نہیں ہیں،
لوگوں کو تکلیف ہوگی تو دور کرنا ہماری ذمے داری بنتی ہے
ٹھٹھہ میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پارا چنار واقعہ پر ہم سب غمزدہ ہیں، حکومتِ سندھ کی طرف سے پارا چنار امداد بھیجی ہے۔
حکومت رات گئے تک دھرنے والوں سے مذاکرات کرتی رہی، کہا گیا کہ ایک جگہ دھرنا دیں، پارا چنار مسئلے کا حل ادھر ہی ہونا ہے