امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے فیڈرل بی ایریا کے باغ رضوان میں گل داؤدی شو کا افتتاح کیا
شو میں 100 سے زائد اقسام کے پھول 10 ہزار سے زائد پلانٹس لگائے گئے ہیں
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٰسندھ مراد علی شاہ کے لیے سوچنے کا مقام ہے کہ اسلام آباد میں 42 دن میں انڈر پاس مکمل ہوجاتا ہے لیکن کراچی شہر کے منصوبے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بھی مکمل نہیں ہوتے ،
انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیر بلدیات اور قابض مئیر بتائیں کہ کریم آباد کا انڈر پاس 2 سال میں مکمل ہونا تھا ،ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود 30 فیصد بھی کام نہیں ہوا