وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی ہے ۔۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ یہ پہلا سیاستدان ہے جو امریکا کی منت ترلے کر رہا ہے کہ بچاؤ۔ پہلے کہتا تھا غلامی نامنظور اب کہتا ہے غلامی فوری منظور۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ مذاکرات کے مخالف نہیں ، ہم اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں، مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں۔ ہماری کسی پیشکش کا مثبت جواب نہیں دیا گیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا پچھلے 15 دن میں کون سا تعویز نکل آیا کہ مذاکرات ہو رہے ہیں۔ بتایا جائے 15 دن میں ایسا کیا ہوا جو یہ مذاکرات پر تیار ہوئے۔