نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے مکینوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ٹاؤن چیئرمین نے جیفکو گراؤنڈ میں پارک اور پلے گراؤنڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن عاطف علی خان کا کہنا تھا کہ منصوبے کو ایک سال میں مکمل کیا جائے گا اور پلے گراؤنڈ کے ساتھ ایک پارک بھی بنایا جائے گا
منصوبہ کلک کے تعاون سے بنایا جارہا ہے
چار ایکڑ رقبے پر محیط گراونڈ پر یہ منصوبہ 19 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جائے گا
جیفکو گراؤنڈ کی بحالی کے لیے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے رہائشیوں کی جانب سے طویل مہم بھی چلائی گئی تھی