لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں حکمرانوں نے اپنی مراعات میں 1000 فیصد اضافہ کیا، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آئی پی پیز مافیا کے خلاف احتجاج کا آغاز کیا جائے گا، عوام بڑی کال کے لیے تیار رہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کسان کا بچہ تعلیم سے محروم ہے، ملک میں طبقاتی نظام تعلیم ہے، حکمران عوام کو بنیادی حقوق تک دینے کو تیار نہیں، اپنی تنخواہوں میں اضافے کر رہے ہیں، غریب اور متوسط طبقات کے پاس بجلی اور گیس کے بلوں اور بچوں کی فیسوں کی ادائیگی کے بعد اشیا خورونوش خریدنے کے لیے پیسے نہیں ہوتے،

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران فارم 47کی پیداوار ہیں، سیاسی پارٹیوں میں نیک نامی اور اہلیت نہیں، دولت کی بنیاد پر ٹکٹ تقسیم ہوتے ہیں، پارلیمنٹ میں کوئی بھی غریبوں، کسانوں اور مزدوروں کا نمائندہ نہیں ہے، 70سے 80فیصد ارب پتی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، ان کی دولت بھی باہر ہے اور خاندان بھی بیرون ملک ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں