74فیصد پاکستانی نوجوانوں کا ملک چھوڑنے سے انکار،26فیصد تیار،سروے

ملک کی معاشی صورتحال کے باوجود پاکستان کے نوجوانوں کی اکثریت ملک چھوڑنے کے بجائے ملک میں رہنا چاہتی ہے
اس بات کا انکشاف ایک سروے میں ہوا ہے
جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق اپسوس پاکستان کے سروے میں 18سے34سا ل کی عمر کے 16سو سے زائد نوجوانوں نے حصہ لیاجو 20سے27ستمبر 2024کے درمیان ہوا

سروے میں 74 فیصد نوجوانوں نے جواب دیا کہ وہ ملک میں رہ کرہی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تاہم 26 فیصد نے کہا کہ انہیں موقع ملا تو وہ باہر ضرور جائیں گے اکثریت مشرق وسطیٰ جانے کی خواہش کا اظہار کرتے نظر آئے

اسلام آباد سےسروے میں شامل 46فیصد نوجوانوں نے بیرون ملک جانے کا کہا، خیبرپختونخوا سے35فیصد،پنجاب سے27فیصد، بلوچستان سے 21فیصدجبکہ سندھ سے 20فیصد نے کہا کہ وہ بیرون ملک جانے کا ارادہ رکھتے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں